فیفا کی جانب سے حکومت پاکستان کو 2 سال سے غیرفعال پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مسائل حل کرنے کیلئے 31 جولائی تک کی ڈیڈ لائن
لاہور(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان میں فٹبال کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے قومی کھیل ہاکی کے بعد فٹبالرز کو بھی پریشانی کا سامنا لاحق ہوگیا ہے بتایا گیا ہے کہ فیفا کی جانب سے حکومت پاکستان کو 2 سال سے غیرفعال پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مسائل حل کرنے کیلئے 31 جولائی تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی تاہم ناکامی کی صورت میں پابندی کی صورت میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کے عالمی معاہدوں کی منسوخی کا سامنا کرنا پڑے گاحکومت کی جانب سے اس مسئلے پر توجہ نہ دی گئی تو فٹبال سے وابستہ بہت سے خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑجائیں گے۔