خدمات پر سیلز ٹیکس کی محصولات میں وفاقی حکومت سے بہتر کام کر رہے ہیں: وزیر اعلیٰ سندھ
کراچی (اسٹا ف رپورٹر): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلز ٹیکس کی مجموعی وصولی کا کام صوبوں کے حوالے کیا جائے، صوبے ٹیکس دہندگان کے قریب ہونے سے وفاقی حکومت سے بہتر وصولی کریں گے۔سندھ حکومت خدمات پر سیلز ٹیکس کی محصولات میں وفاقی حکومت سے بہتر کام کر رہی ہے۔ سندھ خدمات پر ٹیکس وصول کرتا ہے۔ رواں مالی سال حکومت سندھ کو ٹیکسوں کی مد میں 200 بلین کے اہداف کو عبور کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آج انہوں وزیراعلیٰ ہاؤس میں آئی ایم ایف IMF کے ملکی نمائندے مسٹر توقیر مرزیو Mr Tokhir Mirzoev سے ملاقات کرتے ہوئے کی۔ اس موقعے پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی اور آئی ایم ایف کے حکام بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی محصول ادارہ سندھ ریوینیو بورڈ (SRB) نے اس سال 78 بلین وصول کئے ہیں جبکہ محکمہ ایکسائیز نے 58 بلین جمع کیے ہیں، صرف بورڈ آف روینیو (BOR) کے اہداف کچھ کم رہے ہیں۔