رحمنٰ ملک کو میرا قرار دینے پر زرداری کاکھیتران کو شوکاز نوٹس
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے رحمنٰ ملک کو پارٹی کی ادارہ میرا قرار دینے پر پارٹی کے سینئر رہنما میرباز محمد خان کھیتران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ شوکاز نوٹس میں میر باز محمد خان کھیتران سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے کہ ان کی جانب سے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو ’’اداکارہ میرا‘‘ کیوں قرار دیا گیا۔