محکمہ اینٹی کرپشن کا گریڈ17 اور بڑے سرکاری افسروں کی انکوائریاں ہنگامی بنیادوں پر نمٹانے کا فیصلہ
لا ہور (نامہ نگار)محکمہ اینٹی کرپشن نے گریڈ17اور اس سے بڑے سرکاری افسران کی انکوائریاں ہنگامی بنیادوں پر نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عدنان ارشد اولکھ کی زیر صدارت گذشتہ روز ہونیوالے اجلاس میں انہوں نے گریڈ 17اور اس سے زائد کے افسران جن کی انکوائریاں اورکیس اینٹی کرپشن میں چل رہے ہیں کی فہرست تیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔