گریڈ1 سے 10تک کے پولیس اہلکاروں کیلئے مناواں میں رہائشی فلیٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ
لاہور(نامہ نگار) محکمہ پولیس کے گریڈ ایک سے دس تک کے اہلکاروں کیلئے مناواں میں رہائشی فلیٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ملازمین کو رہائش کے مسائل درپیش ہیں۔ 28کنال اراضی پر 39کروڑ 71لاکھ کی لاگت سے رہائشی فلیٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منصوبہ صوبائی محکمہ پی اینڈ ڈی کو حتمی منظوری کے لیے ارسال کر دیا گیا۔