پولیس کی وردی تبدیل کرکے کروڑوں روپے ضائع کیے گئے: عامر چشتی
لاہور (نامہ نگار) سول سوسائٹی پولیس امن کمیٹی کے مرکزی چیئرمین عامر چشتی نے کہا ہے کہ وردی ہر ادارے کی پہچان ہوتی ہے۔ قیام پاکستان سے آج تک پولیس کی پرانی وردی ہی استعمال کی جاتی رہی لیکن اچانک وردی تبدیل کر دی گئی۔ جس سے محکمہ پولیس میں شدید اضطراب پیدا ہوگیا جبکہ کروڑوں روپے کا ضائع بھی کر دیئے گئے۔ اب دوبارہ پرانی وردی کو بحال کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔