گرجا گھروں کی انتظامیہ ایس او پی کے مطابق حفاظتی انتظامات مکمل کرے: عبادت نثار
لاہور (نامہ نگار)ایس پی سکیورٹی عبادت نثار نے کہا ہے کہ گرجا گھروں کی انتظامیہ ایس او پی کے مطابق حفاظتی انتظامات مکمل کریں۔ان خیالات کا اظہار اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی شہزاد منشی اور شکیل کھوکھر سمیت گرجا گھروں کی انتظامیہ اور پادری بھی موجود تھے۔