شاہدرہ: آئل ٹینکر اور ڈمپر میں تصادم‘تیل لیک ہونے پر متعلقہ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں
لاہور (نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقہ بیگم کوٹ کے قریب آئل ٹینکر اور ڈمپر کے درمیان تصادم ہوگیا جس سے آئل ٹینکر سے تیل لیک ہونے لگا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122‘ پنجاب پولیس اور دیگر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ آئل ٹینکر سے سڑک پر گرنے والے تیل کو صاف کرنے اور کسی بھی بڑے سانحہ سے بچنے کیلئے حفاظتی اقداماتاختیار کرلیے گئے اور ٹریفک بحال کی گئی۔