ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افرادجا ں بحق
لاہور (نامہ نگار) ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ بتایاجاتا ہے کہ چو ہنگ کی رہا ئشی 55سا لہ بشیر اں بی بی گزشتہ روز بیٹی کے گھر سے واپس آ رہی تھی کہ سٹی اڈاکے قر یب پیچھے سے آنے والی ویگن نے کچل دیا ۔ تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایاگیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ویگن ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔دریں اثنا ورثاء کے حوالے کردی۔سندر گائوں کا رہائشی محمد غلام حسین ملتان روڈ پر جارہاتھا کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے اسے کچل کر شدید زخمی کردیا۔زخمی محمد غلام حسین کوتشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایاگیا ۔جہاں وہ دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی ۔پولیس کے مطابق نامعلوم کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔