حکومت عمارت گرنے کے ذمہ داران کو بچانے میدان میں آگئی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد میں عمارت گرنے کے بعد حکومت سندھ نے سارا وزن بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے پلڑے میںڈال دیا اور ذمہ داروں کو بچانے کے لئے حکومت میدان میں آگئی۔ محکمہ بلدیات اور وزیر بلدیات بھی بلدیاتی اداروں کے افسران پر برس پڑے اور انہوں نے بیان بازی پر افسران کی سرزنش کی اور ان کو بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔