حب کینال کی 10میل تک صفائی کا کام مکمل
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے 19میل طویل حب کینال کی صفائی شروع کردی گئی اور 10 میل طویل سڑک کے اندر جھاڑیاں اور چھوٹے درخت کاٹ دیئے۔ واٹر بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ حب کینال کی صفائی جلد مکمل کرلی جائے گی حب کینال کی صفائی نہ ہونے کے باعث کینال میں پانی کی روانی متاثر ہورہی تھی۔