کے ڈی میں لیٹ آنے والے ملازمین کی گنجائش نہیں‘ناصر عباس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید ناصر عباس نے ادارہ کے تمام افسران و دیگر اہلکاروں کو دفتر میں حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے غیر حاضر رہنے والے تمام افسران و ملازمین کو تنبہ کی کہ دفتری اوقات پر سختی سے عمل کیا جائے۔ سوک سینٹر میں موجود مختلف دفاتر کے دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے نے تمام دفاتر کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کو پابندی کیا کہ حاضری رجسٹر روزانہ کی بنیاد پر چیک کرکے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دی جائے۔ سید ناصر عباس نے مستقل تین دن غیر حاضررہنے والے افسران ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کے احکامات بھی جاری کئے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ دیر سے آنے والے ملازمین اپنا قبلہ درست کرلیں اس عمل کا ارتکاب کرنے والوں کومعلوم ہونا چاہئے کہ کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ایسے ملازمین کی کوئی گنجائش نہیں ہے جبکہ مستقل غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔