نواز شریف کیخلاف سازشیں نئی بات نہیں مخالفین ہر محاز پر ناکام ہونگے ‘ بلال اعجاز شفیع
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا کہ ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشیں نئے نہیں ہیں مسلم لیگ ن کو جب بھی عوام نے ووٹ کی قوت سے خدمت کا مینڈیٹ دیا سازشوں کا جال قیادت کا پیچھا کرتا رہا ‘ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا رخ موڑ نے اور عوام اور عوامی مینڈیٹ کے ساتھ دشمنی اور جمہوریت کے خاتمے کی کوششیں کرنے والے اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔