مختلف علاقوں میں لوٹ مار ، مزاحمت پر ایک شخص زخمی
کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کوانگی کراسنگ کے نزدیک موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے بس اسٹاپ پر کھڑے ہوئے چھ افراد سے رقم اور موبائل فون چھینے اور اس دوران مزاحمت پر ایک شخص فرحان ولد ساجد کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے جب کہ کورنگی ہی میں مٹکے والی پلیہ کے نزدیک دوسری واردات میں مسلح ملزمان رکشے میں سوا ر خواتین سے زیورات چھین کر فرار ہوگئے اس کے علاوہ سہراب گوٹھ میں ملزمان نے لاڑکانہ سے آنے والے زمیندار محراب علی اوراس کے تین دوستوں سے ساڑھے تین لاکھ روپے چھین لئے۔