لاہور (سٹاف رپورٹر) تنخواہیں، پنشن ، گریجویٹی اور دیگر لاونسز نہ ملنے کیخلاف سینکڑوں ریلوے ملازمین نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے سربراہ سردار ایاز صادق کی قیادت میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں احتجاجی مظاہرہ کیا سردار ایاز صادق نے کہا اگر ریلوے ملازمین کے مطالبات تین دن کے اندر اندر منظور نہ کئے گئے تو ساری ریلوے ورکشاپس اور دفاتر کو سیل کرنے کے بعد ملک بھر میں ریل کا پہیہ جام کر دینگے، انہوں نے کہا کہ میں قائمہ کمیٹی کا سربراہ رہوں یا نہ رہوں مگر ریلوے کے کرپٹ افسروں پر ہاتھ ضرور ڈالوں گا۔