پاکستان ریلوے کی جانب سے چوہتر کروڑ روپے کے چیکس باؤنس اور روکے جانے کے باوجود پی ایس او نے ریلوے کو تیل کی فراہمی بند نہیں کی۔
پاکستان اسٹیٹ آئل کی ترجمان کا کہنا ہے کہ تین مئی سے اٹھارہ جون تک پاکستان ریلوے کی جانب سے تیل کی ادائیگی کی مد میں چوہتر کروڑ ستاون لاکھ روپے کے دیئے گئے چیکس یا تو باؤنس ہوگئے یا انہیں رکوا دیا گیا لیکن اس کے باوجود پی ایس او نے ریلوے کو تیل کی سپلائی بند نہیں کی ۔انکا کہنا ہے کہ صرف جولائی کے مہینے میں پاکستان ریلوے کو بتیس لاکھ لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل اور چالیس ہزار لیٹر مٹی کا تیل فراہم کیا گیا۔انکا کہنا تھا کہ پانچ ،آٹھ اور سولہ جولائی کی تاریخیں گزر جانے کے باوجود مجموعی طور پر اکتیس کروڑ انیس لاکھ روپے کے چیکس کے حوالے سے ریلوے نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا۔