صومالیہ میں گزشتہ پچاس برس کے دوران بد ترین خشک سالی، اقوام متحدہ نے ملک کے کچھ خطوں کو قحط زدہ قرار دے دیا ۔
اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان کے علاقوں بکول اور نچلے شابیل کو بدترین خشک سالی کے بعد قحط زدہ قراردے دیا ہے۔ ان علاقوں میں خشک سالی، تصادم اور غربت کی وجہ سے روز بہ روز حالات خراب ہوتے جارہے ہیں ۔ متاثرہ علاقوں میں تیس فیصد سے زائد بچے غذائیت کی کمی کا شکار ہیں اور ہر دس ہزار بچوں میں سے روزانہ چار بھوک سے مر رہے ہیں۔ جبکہ لاکھوں متاثرین ملک سے بھاگ کر کینیا اور ایتھوپیا جانے کی کوششوں میں ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق امدادی کاموں کے باوجود صومالیہ میں لوگوں کے حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں اورسکیورٹی وجوہات کی بناء پر سے لوگوں تک امداد پہنچانا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں یوگنڈا،کینیا اور ایتھوپیا شامل ہیں۔