اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت نے چھوٹے کسانوں کی خوشحالی اور ملک میں زرعی انقلاب کیلئے ’’بے نظیر ٹریکٹر سکیم‘‘ کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں جس کے تحت زرعی ترقیاتی بینک کے ذریعے کاشت کاروں کو 2 لاکھ روپے سبسڈی پر ٹریکٹر فراہم کئے جائیں گے۔ بینک ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 10 ہزار ٹریکٹر نصف قیمت یا زیادہ سے زیادہ فی ٹریکٹر 2 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ ٹریکٹروں کی فراہمی کو صوبہ کوٹہ آبادی کی بنیاد پر مقرر کیا گیا ہے تاہم کم ترقی یافتہ علاقوں جن میں بلوچستان، فاٹا، شمالی علاقہ جات اور آزاد جموں و کشمیر کیلئے خصوصی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ ’’بے نظیر ٹریکٹر سکیم‘‘ کیلئے زرعی ترقیاتی بینک کی تمام برانچوں میں 3 اگست تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024