گوجرخان (نامہ نگار)ہاؤسنگ سکیم نمبر 1کی گلی میں واقع سیوریج کا مین گٹر بند ہو چکا ہے جس کی وجہ سے گٹر کا پانی مسلسل باہر آ رہا ہے اس سے نہ صرف گندگی اور بدبو کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے بلکہ سڑک پر ہر وقت گندا پانی کھڑا رہتا ہے جو یہاں سے گزرنے والوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے اس گلی میں ایک سرکاری گرلز کالج کے علاوہ کئی اسکولز اور اکیڈمیز موجود ہیں روزانہ سینکڑوں طالبات، بچے اور ان کے والدین یہاں سے گزرتے ہیں، جنہیں گندگی اور بدبو کے باعث سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس گلی کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت کئی بارگٹرصاف کرانے کیلئے رقم بھی خرچ کی لیکن مسئلہ حل نہیں ہو سکا اب یہ معاملہ بلدیہ کی توجہ اور فوری کارروائی کا متقاضی ہے اس مسئلہ کو حل کیا جائے۔
ہاؤسنگ سکیم نمبر 1کی گلی میں واقع سیوریج کا مین گٹر بند ہو چکا
Jan 20, 2025