قطبال کے علاقے میں قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی مشکل ٹارگٹ تھا

Jan 20, 2025

 فتح جنگ (نامہ نگار ) سابق تحصیل ناظم حضرو رضا خان بہبودی نے کہا ہے کہ تھانہ نیو ائیر پورٹ قطبال کے علا قے میں قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی ایک مشکل ٹارگٹ تھا جسے ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی زیر قیادت ایس ایچ او طاہر اقبال خان نے انتہائی جرا تمندی اور دلیری سے پورا کرتے ہوئے علا قے کے لوگوں کو ان سے نجات دلائی انھوں نے کہا کہ با اثر مافیا کے خلاف کاروائی کاتمام تر کریڈٹ طاہر اقبال کو جاتا ہے جنھوں نے تمام تر اثر رسوخ دھونس اور ہر قسم کی لالچ کو بالائے طاق رکھ کر قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جس پر بلاشبہ وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں طاہر اقبا ل خان جیسے ایماندار بہادرافسر پنجاب پولیس کے ماتھے کو جھومر اور پنجاب پولیس کا عوام میں اعتماد بحال کرنے میں کا ذریعہ اور پولیس کے ادارے کا فخر ہیں انھوں نے کہا کہ تھانہ نیو ائیر پورٹ قطبال تعیناتی کے دوران میرٹ کو یقینی بنانے اور مظلوم کی داد رسی علاقے کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کیلئے بھر پور جدوجہد،منشیات فروشوں قبضہ گروپوں راہزنی و ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی اور ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے کی جانے والی کاوشوں پر زبرست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ہے انھوں نے تعیناتی کے دوران قتل کے مشکل اور اندھے مقدمات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے لواحقین کی داد ر سی اور انصاف کے حصول کو آسان بنانے کیلئے اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر کیفر کردار تک پہنیچایا ہے میرٹ پر عمل درآمد ان کی خاصہ ہے رضا خا ن ان کی تھانہ باہتر میں تعیناتی پر ان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ باہتر کے علاقے کے عوام خوش قسمت ہیں کہ طاہر اقبال خان جیسے ایماندار فرض شناس افسر یہاں تعینات ہوئے امید واثق ہے کہ وہ علاقے کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے بھر پور کردارادا کرینگے۔

مزیدخبریں