انچارج ہیڈماسٹر کی غفلت ولاپرواہی، طلباء   شیشہ استعمال کرنے لگ گئے

Jan 20, 2025

 باہتر (نامہ نگار) انچارج ہیڈماسٹر کی غفلت ولا پرواہی اورڈیوٹی میں عدم دلچسپی کے باعث طلباء   شیشہ استعمال کرنے لگ گئے تھے تعلیمی معیار بھی تنز لی کی طرف گامزن تھاسابق انچارج ہیڈ ماسٹر بوائز ہائی سکول باہترکے خلاف ایکشن،اہلیان علاقہ نلہ کا سی ای او ایجوکیشن اٹک کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین،ابھی بھی کچھ مسائل موجود ہیں مزیدتھوس بنیا دوں پر اقدامات اٹھائے جائیں،تعلیم ہمارے بچو ں کا بنیادی حق ہے اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریں گے اہلیان علاقہ نیلیگی ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیا ل،مسلم لیگ ن کیسابق ممبرپنجاب اسمبلی سردار افتخار احمد خان سمیت گورنر پنجاب وسابق ممبر قومی اسمبلی سردار سلیم حیدر خان سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سیا ست اور پسند ناپسند سے بالاتر ہوکرسکول ہذا میں فرض شناس،تجربہ کار اور دیانتدار ہیڈ ماسٹر کی تعیناتی کویقینی بناتے ہوئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول باہتر نمبر دو کے تعلیمی معیار کو بہتر سے بہترین بناناہے۔

مزیدخبریں