ابوجا(آئی این پی) نائیجیریا میں آئل ٹینکرالٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 77 ہوگئی ہے ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پٹرول سے بھرا ہوا ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا جس سے تیل پھیلا اور دھماکا ہوا جبکہ مرنے افراد ٹینکر الٹنے کے بعد پھیلے ہوئے تیل کو جمع کرنے آئے تھے۔
نائیجیریا میں آئل ٹینکرالٹنے سے آتشزدگی،ہلاکتوں کی تعداد 77ہوگئی
Jan 20, 2025