پاکستان کی معیشت نے مالی سال 20۔2019 میں 5.37 فیصد شرح نمو کے ساتھ ترقی کی ، وفاقی وزیر اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت نے مالی سال 20۔2019 میں 5.37 فیصد شرح نمو کے ساتھ ترقی کی جبکہ دنیا کی معیشتیں کورونا کے باعث بحران کا شکار رہیں۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا بیانیہ زمین بوس ہوچکا ہے، آج اکانومسٹ نارملسی انڈیکس میں پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو تینوں رینکنگ میں سرفہرست تین ممالک میں رہا جبکہ پاکستان کی معیشت گزشتہ 14 سالوں میں سب سے تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 21۔2020 کے لئے جی ڈی پی کی نمو کے نظرثانی شدہ تخمینے کی منظوری دی ہے ۔جس میں 21۔2020 میں ترقی 5.37 فیصد تھی۔ یہ گزشتہ 14 سالوں میں دوسری بلند ترین شرح نمو ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی تا مارچ کی بنیاد پر تخمینہ کے مقابلہ میں زیادہ گروتھ ہوئی ہے جو کہ اپریل سے جون تک بہت زیادہ صنعتی ترقی کی وجہ سے تھی۔