وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں آبپاشی کے نظام کی بہتری کیلئے مربوط لائحہ عمل پر جائزہ اجلاس

وزیر اعظم عمران خان نے آبپاشی کے حوالہ سے تمام جاری منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبی ذخائر کی بروقت تعمیر اور زرعی زمین کو آبپاشی سے قابلِ کاشت بنانا ملکی غذائی تحفظ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ملک میں آبپاشی کے نظام کی بہتری کیلئے مربوط لائحہ عمل پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کو صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے پائیدار و دیر پا نظام، نہری پانی کو زرعی زمینوں تک بغیر ضیاع پہنچانے کیلئے حکمتِ عملی، پانی چوری کی روک تھام کیلئے مؤثر نظام اور آبپاشی کے نظام کو وسیع کرکے غیر آباد زمینوں کو قابلِ کاشت بنانے کیلئے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔