
یورپی یونین کے ممالک نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مشرقی بیت المقدس میں تعمیراتی کام بند کرے۔ایک مشترکہ بیان میں فرانس جرمنی اٹلی اور سپین کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ اس علاقے میں تعمیراتی کام سے مغربی کنارے کا مشرقی بیت المقدس سے رابطہ منقطع ہو جائے گا اور یہ آبادکاریاں عالمی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔چاروں ممالک نے شیخ جراح کے مشرقی بیت المقدس کے نواحی علاقوں میں بے دخلیوں اور عمارتوں کو مسمار کرنے کے حوالے سے بھی تشویش ظاہر کی۔