
دھند کے باعث بس اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم سے 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں حافظ آباد روڈ پر دھند کے باعث بس اور ٹرک کے درمیان خطرناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نوکھر کے قریب دھند اور گاڑیوں کی اوور اسپیڈ ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا تھا۔دنیا بھرمیں ٹریفک حادثے انسانی جانوں کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پر سامنے ا? رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔