کمشنر کا دورہ  یوسی17 ‘18 ‘ شہریوں نے  شکایات کے انبار لگا دئیے

Jan 20, 2022

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے علی الصبح یونین کونسل 17,18 کا دورہ  کیا شہریوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر شہریوں نے سیوریج، نکاسی آب بارے شکایات کے انبار لگا دئیے۔ ڈاکٹر ارشاد احمد نے واسا کو سیوریج مسائل کے فوری حل کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واسا اپنی پوری استعداد کار سے شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرے جہاں کوئی منصوبہ شروع کیا جائے اسکو جلد مکمل کیا جائے۔کمشنر نے سڑکوں، گلیوں میں پیدل چل کر ستھرائی ستھرائی کا جائزہ لیا انہوں نے جناح پارک کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

مزیدخبریں