Waqt News
Friday | May 20, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • اب جیل کا پھاٹک کھلے گا تو عمران نیازی کیلئے کھلے گا:حمزہ شہباز کا سرگودھا جلسے سے خطاب
  • پی سی بی نے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن میں کتنا اضافہ کیا؟
  • مریم کی تقریر شکست کا اعتراف ہے:فواد چوہدری
  • شہباز شریف کرسی چھوڑ دے گا لیکن عوام کو مشکل میں نہیں ڈالے گا:مریم نواز
  • آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات

جمعرات، 16 جمادی الثانی 1443ھ، 20 جنوری 2022ء

Jan 20, 2022 6:44 AM, January 20, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
جمعرات، 16 جمادی الثانی 1443ھ، 20 جنوری 2022ء

فواد چودھری ہمت کرکے نام بتائیں: خاقان عباسی

آجکل سیاسی میدان میں حکمران جماعت کے ترجمان 4 یا پانچ باغی ارکان کا ذکر کرکے اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے پیروں تلے سے قالین کھینچ رہے ہیں۔ ان کے تواتر سے اس قسم کے جارحانہ حملوں سے تو عوام بھی اس بارے میں سوچنے لگے ہیں۔ ان میں بھی تجسس پیدا ہو رہا ہے کہ ذرا معلوم تو کریں کہ کون ہیں‘ وہ چوکے اور پنجے جو مسلم لیگ (نواز) میں بازی پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ اگر شریف برادران کے چار یکے میدان سے نکل گئے تو بازی کسی اور کے ہاتھ میں آسکتی ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں۔ ہماری سیاست میں خاص طورپر مسلم لیگ کی سیاست میں یہ کھیل کبھی کنونشن لیگ کے کبھی جونیجو لیگ کے ‘ کبھی نواز لیگ‘ کبھی (ق) لیگ‘ اور نجانے کون سی لیگوں کے نام پر کھیلا جاتا رہا ہے۔ اب ایک بار اور سہی۔ اب دیکھتے ہیں نواز لیگ کے بطن سے کون سی لیگ جنم لیتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) والے بھی چوکنا بیٹھے ہیں کہ دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔ کہتے ہیں؎

 ملک کو بچانے کا وقت آگیا ہے، اسد عمر 

کبھی ہم نے کسی کو کاٹا کبھی تم نے کسی کو کاٹا

یہ پیار میں سودے بازی تماشہ ہے تماشہ

سو یہ تماشہ ہماری سیاسی گلی میں چلنے والا ہے۔ عوام کی تفریح کیلئے شاید اس طرح حکمران عوام کی توجہ مہنگائی‘ غربت اور دیگر قومی مسائل سے ہٹا کر انہیں خوش کرنا چاہتے ہیں۔ تو پھر چلنے دیں یہ نوٹنکی‘ ہمیں بھی عوام کی خوشی زیادہ عزیز ہے۔ مسائل کو گولی ماریں‘ وہ کب کم ہوتے ہیں۔

٭٭٭٭

انٹرنیشنل باکسر وسیم خان کا باکسنگ فیڈریشن پر رشوت لینے کا الزام 

امید ہے حکومت اس الزام پر باکسنگ فیڈریشن سے باز پرس کرے گی اور جن عہدیداروں نے ان کی آمدنی سے 20 فیصد بطور رشوت وصول کیا ان کو الٹا ٹانگے گی۔ یہ بڑے شرم کی بات ہے کہ ایک عالمی باکسر اپنی ملکی فیڈریشن کا کچا چٹھا کھول کر بیان کر رہا ہے۔ پہلے یہ بات دبے دبے لفظوں میں کہی جاتی رہی اب کھل کر انہوں نے جب ذکر کر ہی دیا ہے تو ایکشن لینا ضروری ہے۔ ایک عالمی کھلاڑی کے ساتھ باکسنگ فیڈریشن ایسا سلوک کر سکتی ہے تو باقی کھلاڑیوں کے ساتھ اس کا رویہ کیا ہو گا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ہمارے اچھے اچھے باکسر اس میدان سے غائب ہو جاتے ہیں۔ ان میں سے کوئی چائے کا ڈھابا چلاتا ہے کوئی منڈی میں محنت مزدوری کرتا ہے کوئی رکشہ چلاتا ہے کیونکہ ’’روٹی تو کسی طور کما کھائے مچھندر‘‘ شوق سے پیٹ نہیں بھرتا۔ اگر باکسنگ فیڈریشن ہمارے اچھے باکسروں کی سرپرستی کرتی تو آج وہ سب بھی محمد وسیم کی طرح عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہوتے۔ افسوس اور دکھ کی بات ہے کہ فیڈریشن والے سرپرستی کی بجائے الٹا باکسروں سے ان کی کمائی کا 20 فیصد بطور رشوت طلب کرتے ہیں۔ امید ہے باکسر وسیم ان کے نام سامنے لا کر انہیں عدالت کے کٹہرے میں ضرور کھڑا کریں گے۔ مگر شاید ایسا کرنے کے بعد پوری باکسنگ فیڈریشن ہی نہیں وزارت کھیل بھی اس کی دشمن بن جائے گی۔

دنیا بھر میں شہد کی مکھیوں کا عالمی دن (کل)منایا جائے گا

٭٭٭٭

بھارتی یوم جمہوریہ پر خالصتانی پرحم لہرانے والے کے لیے ایک ملین ڈالر کا انعام 

سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس خالصتان تحریک چلانے اور خالصتان کے قیام کے لیے دنیا بھر میں سرگرم ہے۔ اس تنظیم کی طرف سے خالصتان کے لیے ریفرنڈم دنیا بھر میں کرایا جا رہا ہے جس میں سکھ خالصتان کے قیام کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں۔ اب اسی تنظیم نے ایک اور بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 جنوری کو دہلی میں بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں جو شخص خالصتان کا پرچم لہرائے گا اسے ایک ملین ڈالر انعام دیا جائے گا۔ اس اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو شخص بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا راستہ روکے گا اسے بھی انعام دیا جائے گا۔ یوں دیکھتے ہیں اب انعام کا اعلان کتنے جذباتی لوگوں کے جذبات کو مہمیز کرتا ہے۔ سکھ نوجوان پہلے ہی کسان تحریک میں خالصتانی پرچم لال قلعے کی دیوار پر نصب کر چکے ہیں۔ اگر اس اعلان کے بعد سر پھروں کے کسی گروہ نے دہلی میں یوم جمہوریہ کی تقریب میں ہنگامہ آرائی کی ، مودی کی راہ روکنے کی کوشش یا پرچم لہرانے کی کوشش کی تو یہ بات بگڑ بھی سکتی ہے۔ کاش ایسے ہی اعلان دیگر علیحدگی پسند تحریکوں کی طرف سے بھی ہوتے تو شاید خوب رنگ جمتا۔ سکھ جانتے ہیں کہ وہ سماجی طور پر بھی مضبوط ہیں اور فوج میں بھی بہت ہیں اس لیے بھارتی حکومت ان سے پنگاہ نہیں لے سکتی۔ 

عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر پنچاب برطرفی کیخلاف درخواست پر اعتراض عائد

٭٭٭٭

پاکستان میں پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر بن گئی

سچ کہتے ہیں محنت اور لگن سے ہر منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ بس انسان کے اندر کچھ کرنے کا جذبہ ہو۔ یہ نہیں ہوتا‘ یہ نہ ہو جائے‘ کام نہ کرنے کے بہانے ہوتے ہیں ورنہ

اے جذبۂ دل گر میں چاہوں ہر چیز مقابل آجائے

منزل کیلئے دو گام چلوں اور سامنے منزل آجائے

ہمارے ہاں بدقسمتی سے خواجہ سرا ہونا ایک جرم ہے حالانکہ اس میں کسی بچے کا کوئی قصور نہیں ہوتا۔ جنس کا تعین تو اوپر والے کی مرضی سے ہوتا ہے۔ اگر تیسری جنس والا بچہ ہے تو والدین اسے کیوں تباہی اور بربادی کی راہ پر ڈالنے کیلئے خود سے الگ کر دیتے ہیں۔ اگر ان جیسے بچوں کی نشوونما والدین کے پاس ہو تعلیم و تربیت ہو تو یہ بھی معاشرے کے کارآمد شہری بن سکتے ہیں۔ کراچی کی سارہ گل اس کی منفرد مثال ہے۔ جسے والدین نے پہلے دل سے قبول نہیں کیا مگر اس نے ہار نہیں مانی‘ مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے لوگوں کی باتیں سننے کے باوجود بالآخر ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر لی۔ آج وہ ڈاکٹر بنی تو والدین نے  اسے بخوشی قبول کر لیا ہے۔  ہماری نام نہاد این جی اوز اگر اس حوالے سے ایمانداری سے کام کریں تو ایسے سینکڑوں خواجہ سرائوں کی زندگی بدل سکتی ہے۔ وہ بھی زندگی کے ہر میدان میں آگے بڑھ پائیں گے۔ جنہیں اپنے قبول کرنے کی بجائے دربدر کی ٹھوکریں کھانے کیلئے چھوڑ دیتے ہیں۔ 

صوبہ پنجاب میں سکینڈری ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری 

٭٭٭٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • قعرِ دریا‘‘ میں ’’تختہ بند‘‘ ہوئے انسان 

    May 18, 2022
  • سپریم کورٹ کا فیصلہ اور ’’ تخت لاہور‘‘ 

    May 19, 2022
  • سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

    May 18, 2022 | 17:59
  • پانی پت کی دوسری جنگ  

    May 18, 2022
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • اب جیل کا پھاٹک کھلے گا تو عمران نیازی کیلئے کھلے گا:حمزہ ...

    May 20, 2022 | 00:04
  • پی سی بی نے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پنشن میں کتنا اضافہ کیا؟

    May 19, 2022 | 23:57
  • مریم کی تقریر شکست کا اعتراف ہے:فواد چوہدری

    May 19, 2022 | 22:25
  • شہباز شریف کرسی چھوڑ دے گا لیکن عوام کو مشکل میں نہیں ڈالے ...

    May 19, 2022 | 22:23
  • آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات

    May 19, 2022 | 22:19
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  •  خدا بنے تھے پیوٹن مگر……!

    May 19, 2022
  • سری لنکا، بنگلہ دیش کے بعد پاکستان؟؟؟؟

    May 19, 2022
  • سپریم کورٹ کا فیصلہ اور ’’ تخت لاہور‘‘ 

    May 19, 2022
  • سر دیکھیں یہ ہے میرا کام!!!!

    May 18, 2022
  • ارکان متوقع فیصلے اور اسکے اثرات پر ایک دوسرے سے ...

    May 18, 2022
  • 1

    صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے اور اس کے اثرات

  • 2

    بلاول بھٹو کا دورۂ امریکہ  تعلقات میں بہتری کا غماز 

  • 3

    حکومتی اتحادیوں کی جانب سے فوری فیصلوں کی ضرورت

  • 4

    پاک چین وزرائے اعظم کا  سی پیک منصوبے تیز کرنے پر اتفاق

  • 5

    دہشت گردی کی نئی لہر 

  • 1

    جمعرات ، 17 شوال 1443ھ‘ 19 مئی 2022ء

  • 2

    بدھ ، 16 شوال 1443ھ‘ 18 مئی 2022ء

  • 3

    منگل ، 15 شوال 1443ھ‘ 17 مئی 2022ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • مشکل حالات میں مشکل فیصلے کرنا ہونگے

    May 19, 2022
  • ’کیا پاکستان اقلیتوں کے لیے محفوظ ملک ہے؟‘

    May 19, 2022
  • میرا سکول اور عمران خان کا جلسہ

    May 19, 2022
  • سخت فیصلے کرنے کا وقت ہے

    May 19, 2022
  • تارکینِ وطن کے لیے مخصوص سیٹیں

    May 19, 2022
  •  27 شوال …طائف کا تبلیغی سفر

    May 19, 2022
  •  ڈیمز بنائیں پاکستان بچائیں(2)

    May 19, 2022
  •  پاکستانی معیشت؟ 

    May 19, 2022
  • قومی معیشت اور عالمی کساد بازاری 

    May 19, 2022
  • جسٹس فدا محمد خاں، یادیں اور باتیں

    May 19, 2022
  • 1

    مفاد پرست سیاستدان

  • 2

    گنگا رام کے باہر آمدورفت کے مسائل

  • 3

    چیئرمین نیپرا توجہ کریں

  • 4

     ہفتہ وار چھٹی کی بحالی کا مسئلہ

  • 5

    بزرگوں سے دعائیں لیں

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حکمت

  • 2

    برکاتِ ایمان

  • 3

    عبادت

  • 1

    قیام پاکستان

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    فرمان قائد 

  • 4

    پاکستان یا ہندوستان

  • 5

    پاکستان اور اسلام کی عزت

  • 1

    ضربِ کلیم

  • 2

    ازخطبات اقبال

  • 3

    نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 4

    لب پہ آتی

  • 5

    ضربِ کلیم

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group