وزیر اعظم عمران خان نے نئے امریکی صدر جوبائیڈن کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے جوبائیڈن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب امریکی صدر کےساتھ مل کر کام کرنےکا منتظر ہوں۔وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ہم پاک امریکا تعلقات کو مزید مستحکم کرنےکےخواہاں ہیں، معاشی سرگرمیوں، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نبردآزما ہونے، عوامی صحت میں بہتری، کرپشن کے خلاف جنگ اور خطے میں امن کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024