پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین 3 کی کامیاب پرواز کا تجربہ کیا جو سطح سے سطح تک ہر قسم کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین 3 کی کامیاب پرواز کا تجربہ کیا جو سطح سے سطح تک ہر قسم کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جس کی رینج 2،750 کلو میٹر ہے۔
فوج کے میڈیا ونگ نے بتایا ، "فلائٹ ٹیسٹ کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ڈیزائن اور ٹیک پیرامیٹرز کو دوبارہ سے چناؤ کرنا تھا۔"صدر ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان ، سی جے سی ایس سی اینڈ سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ میزائل روایتی اور جوہری دونوں وار ہیڈ زکو 2،750 کلو میٹر کی حد تک لے جاسکتا ہے۔