ٹرمپ کا سیاسی کیریئر ختم ہو چکا ہے، ایرانی صدر

ایرانی صدر حسن روحانی نے جو بائیڈن سے اپیل کی ہے کہ وہ سن 2015 کی جوہری ڈیل کا حصہ بنیں اور ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیلی وژن پر براہ راست نشر کیے گئے خطاب میں روحانی نے کہا کہ اگر امریکا ڈیل کا حصہ بنتا ہے، تو ایران بھی ڈیل کی شرائط پر عملدرآمد کرے گا۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کی اور کہا کہ ان کی ایران پر حد سے زیادہ دبا کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔ روحانی نے مزید کہا کہ ٹرمپ کا سیاسی کیریئر اب ختم ہو چکا ہے۔