تمام جماعتوں کو پارٹی فنڈنگ کا حساب دینا ہوگا،فرخ حبیب

پارلیمانی سیکرٹری ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کو پارٹی فنڈنگ کا حساب دینا ہوگا، الیکشن کمیشن کو تمام ریکارڈ فراہم کر دیا۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے اکاﺅنٹس کی سکرونٹی کا عمل جاری ہے، گذشتہ پانچ سال کے اکاﺅنٹس کی جانچ پڑتال ہوگی، اب تمام جماعتوں کو پارٹی فنڈنگ کا حساب دینا ہوگا، الیکشن کمیشن نے 19 جماعتوں کو نوٹس جاری کیے، پی ٹی آئی کی درخواست پر نوٹسز جاری ہوئے، سیاسی جماعتوں نے اثاثوں اور آمدن کے ذرائع بتانے ہیں، یہ اتنے ڈھیٹ ہو چکے ہیں کہ انہیں شرم بھی نہیں آتی، پی ڈی ایم کل اپنی یادداشت الیکشن کمیشن جمع کرانا بھول گئی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو تمام ریکارڈ فراہم کر دیا، اپوزیشن ہمارے ریکارڈ کا 10 فیصد حصہ ہی لے آئے، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے تو ابھی کچھ جمع نہیں کرایا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے جھوٹ کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ چکی، مریم بی بی جرات کرے اپنے جھوٹ پر قوم سے معافی مانگے، مریم نواز کل جھوٹ بول کر چلتی بنیں۔انہوں نے کہا کہ اداروں کو قانون مضبوط بناتا ہے، جب فیصلے آئیں گے فیصلوں کی طاقت خود بولے گی۔mk/nsr