سعودی عرب کی حکومت نے معدوم ہوتی ہوئے متعدد جنگلی جانوروں کو افزائش نسل کے لیے انہیں آزاد چھوڑ دیا ہے۔سعودی عرب کے عسیر ریجن کے گورنر اور مقامی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ 20 پہاڑی بکریاں اور 10 عربی ہرن الجرہ اور المسقی میں شہزادہ سلطان تفریح گاہ میں چھوڑ دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگلی جانوروں کو آزاد چھوڑنے کا مقصد ان کی افزائش نسل کے پروگرام کو آگے بڑھانا ہے۔ ان جانوروں کا تحفظ جنگلی حیات اور سعودی عرب میں قدرتی مقامات میں جنگلی حیات کی دوبارہ آباد کاری کو فروغ دینا ہے۔
شہزادہ ترکی بن طلال نے کہا کہ سعودی حکومت قدرتی حیات کو فروغ دینے کے ایک وسیع پروگرام پرعمل پیرا ہے، جنگی حیات اور معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں کی نسل کو فروغ دینا وژن 2030 کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عسیر صوبےکو جنگی حیات کی بقا کے لیے وزارت آبی وسائل زراعت و ماحولیات اور قومی مرکز برائے تحفظ نبات کا تعاون حاصل ہے۔