اشیاء کی من مانی قیمتیں وصول کرنیوالے ہمدردی کے مستحق نہیں:کمشنر
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ نے کہاہے کہ اشیائے خورونوش کے من مانے نرخ وصول کرنے والے کسی ہمدردی اور رعائت کے مستحق نہیں ہیں اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حکومتی وژن کے تحت تمام انتظامی افسران بالخصوص پرائس کنٹرول مجسٹریٹس آٹا ، چینی ، گھی سمیت بنیادی اشیائے خورونوش کے مقررہ نرخوں کی خلا ف ورزی کے مرتکب افرا د کو بھاری جرمانوں کے ساتھ جیل بھی بھجوا رہے ہیں کمشنر نے کہاکہ رواں ماہ میں اب تک گوجرانوالہ ڈویژن کے 3370 گراں فروشوں کو 59 لاکھ 38 ہزار سے زائد نقد جرمانہ کیاگیاہے جبکہ 42 افراد کے خلاف ایف آئی آر ز کے اندراج کے ساتھ 33 کو گرفتار بھی کیا گیا ہے انہوںنے ان خیالات کاا ظہار چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیرصدرات صوبہ بھرکے انتظامی افسران کے ویڈیو لنک اجلاس کے دوران کیا۔