سالانہ ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں:ڈی سی حافظ آباد

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا کا کہنا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے سلسلہ میں ضلع بھر میں 4030.802 ملین کی لاگت سے شروع کیے جانے والے 45 ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیںانہوں نے متعلقہ محکموں اور کنٹریکڑز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ مدت میں ہر لحاظ سے مکمل کر لیے جائیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی اور پلاننگ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایم این اے چودھری شوکت علی بھٹی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے مامون جعفر تارڑ،ملک پھول اعوان،میاں عزم عباس بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حافظ مبشر الحسن سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی اجلاس میں شریک تھے ۔