عمر ان خا ن لٹیروں کے احتساب کیلئے پرعزم ہیں: شکیلہ سلیم رانا

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی سٹی صدروومن ونگ شکیلہ سلیم رانا ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ وزیراعظم عمر ان خا ن لٹیروں کے سخت احتساب کیلئے پرعزم ہیں،حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں یہ غیر فطری اتحاد وقت کے ساتھ ختم ہورہا ہے اور ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ومن ونگ کی عہدیداران و ممبران سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ پی ڈی ایم کی سیاست چمکانے کی کوشش پہلے بھی ناکام رہی اور آئندہ بھی ناکام رہے گی۔ اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔