گوجرانوالہ: بازاروں ،دکانوں پرمضر صحت اشیا ء کا دھندا دھڑلے سے جاری
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ بھر میں 1600سے زائد بازار'مارکیٹوں 'گوداموں اوردکانوں پرعرصہ دراز سے روزہ مرہ استعمال اورکھانے پینے کی دونمبراشیا کادھندہ کھل عام تسلسل سے جاری ہے جس میں مبینہ طورپر ’’سرکار‘‘کے کئی افسران وملازمین ان جعلسازوںسے بھاری نذرانے وصول کرتے ہیں جبکہ پچھلے 40یوم میں ان مضر صحت اورانسانی جانوں کی دشمن دونمبر اورمہلک اشیا کے استعمال سے 5افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جن میں دومعصوم بچیا بھی شامل ہیں،سینکڑوں علاقوں میں سرعام فروخت کی جارہی ہیں اورمضرصحت اور جان لیوا اشیا میں دودھ ‘دہی‘کوکنگ آئل‘ گھی‘مربہ جات‘جوس ‘سلانٹی‘ آٹا'سگریٹ‘چائے کی پتی‘ سویٹس ‘ٹافیاں ‘مصالحہ جات ‘اچار‘چورن‘فاسٹ فوڈ‘بیکری‘مشروبات ‘مرچ‘ہلدی اور دیگرشامل ہیں، محکمہ صحت کے بہت سے ملازمین بھی ان جعلسازوں کے بارے میں کافی معلومات رکھتے ہیں اور باقاعدہ طے شدہ منتھلی لیتے ہیں۔