عمران خان کی حکمت عملی سے اپوزیشن کے خواب چکنا چور ہو گئے: ارقم خان
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان کی حکمت و عملی کی وجہ سے اپوزیشن کے تمام خواب چکنا چور ہورہے ہیںاس بات کا سب سے بڑا ثبوت ہمیں ملک میں تعمیر وترقی کے بچھے ہوئے جال سے ملتا ہے شیخوپورہ روڈ کی تعمیر کا افتتاح ہونے پر عوام کا درینہ مسئلہ ختم ہو گیا،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما سابق ضلعی جنرل سیکرٹری وٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 55میاں محمد ارقم خان نے اپنے جاری بیان میں کیا، انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اقتدار کے خواب دیکھناچھوڑ دے اور ہوش سے کام لے کیونکہ عوام اب پاکستان تحر یک انصاف کی حکومت کیساتھ متحد کھڑے ہیںاور پی ٹی آئی کی حکومت کے ذریعے اپنا اور اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن دیکھنا چاہتے ہیں۔