عقیدہ ختم نبوت کا انکاری مسلمان نہیں ہوسکتا :ناصر محمود کلیر
گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے امیدوار صوبائی اسمبلی ناصر محمود کلیر نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا انکار کرنے والا مسلمان نہیں ہوسکتا، عقیدہ ختم نبوت پر ایمان مومن کے دل کی آواز ہے جو مومن کے کامل ایمان کی بڑی دلیل ہے، اقامت دین کی جدوجہد عقیدہ ختم نبوت کااور تحفظ ناموس رسالت آج کے پر فتن دور میں ہر مسلمان پر لازم ہے وارثان محراب ومنبر علما اور خطاب ،آئمہ مساجد میں اس ا ہم دین کے بنیادی مسئلہ سے عوام کو روشناس کرائیں ،جماعت اسلامی کے صوبائی امیر محمد جاوید قصوری ،پیر باب محمد شفیق بٹ ،پیر برہان الدین عثمانی ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔