حافظ آباد: ماں کے سامنے بیٹا اغوائ، 20لاکھ کا مطالبہ کرنیوالے چار ملزموں کیخلاف مقدمہ
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد پولیس نے رسولپور تارڑ کی رہائشی خاتون کے بیٹے کو زبردستی اغواء کر لے جانے اور بعدازاں 20لاکھ کا مطالبہ کرنے کے الزام میں چار ملزمان کیخلا ف مقدمہ درج کرلیا۔ غزالہ بی بی زوجہ ذوالفقار نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام عائدکیا وہ اپنے بیٹے علی حیدر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر دوائی لینے جارہی تھی کہ گھوڑا چوک کے قریب گاڑی میں سوار چارملزمان عمران، ناصر، صدی ، سونیا نے انہیں روکا اوربیٹے حیدر علی کو تھپڑ رسیدکرتے اپنی گاڑی میں زبردستی بٹھا کر اغوا ء کرلے گئے۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔