سادھوکے:سٹرک عبور کرتے 50سالہ خاتون ویگن کی زد میں آکر جاں بحق
سادھوکے(نامہ نگار)جی ٹی روڈ عبور کرتے ویگن کی زد میں آکر 50سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی ،بتایا گیا کہ مترانوالی ڈسکہ کے رہائشی احمد دین مغل کی بیوی خالدہ بی بی سالار منہیس کے قریب سڑک عبور کررہی تھی کہ گوجرانوالہ سے لاہور جانے والی ویگن کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہو گئی ۔