سینئر ایم حفیظ اللہ سے اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری
نارووال(نامہ نگار) بابائے صحافت ایم حفیظ اللہ کی اہلیہ اور سینئر صحافی محمد ہمایوں حفیظ کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کیلئے کثیر تعداد میں لوگوںکی آمد جاری ہے گزشتہ روز حافظ عبدالرحمن آف جرمنی، صدر حافظ عبدالرحمن ٹرسٹ عابد محمود بٹ، ایگزیکٹو ممبر رضااللہ بٹ سمیت تحصیل شکر گڑھ سے صحافی برادری سمیت علاقہ کی سیاسی و سماجی،تاجر برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے مرحومہ کے درجات بلندی کی دعا کی۔