سپریم کورٹ نے ن لیگ کے امیدوار یعقوب شیخ کی نااہلی ختم کردی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ نے پی پی 126 جھنگ سے ن لیگ کے امیدوار یعقوب شیخ کی نااہلی ختم کردی جبکہ راشدہ یعقوب کی نااہلی برقرار رکھی ہے سپریم کورٹ میں ن لیگی رہنماوں شیخ یعقوب اور راشدہ یعقوب کی نااہلی کے خلاف درخواستوں کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربرا ہی میں تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت درخواست گزارکے وکیل نے موقف اپنایا کہ شیخ یعقوب کو بینک ڈیفالٹر ہونے کی بنیاد پر نااہل کیا گیا تھا 2013 انتخابات سے پہلے ہی 2010 میں بینک سے سیٹلمنٹ ہو چکی تھی نجی بینکوں کو 97 ملین کی بجائے 77 ملین ادا کئے گئے جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا دیکھنا ہو گا جو قرضہ ختم ہوا اس کی نوعیت کیا تھی جبکہ مخالف فریق کے وکیل نے کہامحمد یعقوب شیخ ابراہیم سنز کمپنی کے سی ای او اور اکثریتی شئیر ہو لڈر تھے تاہم سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ نجی بینک اور یعقوب شیخ کے درمیان قرض کی سیٹلمنٹ ہوئی نجی سے سیٹلمنٹ ہوناکسی دباو کے نتیجے میں ہوتی نظر نہیں آ تی اس لئے یعقوب شیخ کے راستے میں یہ سیٹلمنٹ رکاوٹ نہیں ہوگی ۔یعقوب شیخ ائندہ انتخابات لڑ سکتے ہیں جبکہ علیحدہ کیس میں جسٹس منیب اختر نے کہا راشدہ یعقوب کا معاملہ سپریم کورٹ سے پہلے ہی حتمی ہوچکا ایک دفعہ نظر ثانی بھی خارج ہوجائے تو کیسے دوبارہ سن لیں جس کے بعد سپریم کورٹ نے ن لیگی کی سابق ایم پی اے راشدہ یعقوب کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔