3 ماہ تیاری کے باوجود ریڈ زون میں 3ہزار لوگ آئے: بابر اعوان
اسلام آباد (این این آئی) مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ تین ماہ تیاری کے باوجود ریڈ زون میں 3ہزار لوگ آئے۔ استعفے کی دھمکی دے کر اسمبلی سے تنخواہیں وصول کرنے والے بے نقاب ہوگئے۔ پی ڈی ایم دھرنے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اسلام آباد نے منی لانڈرنگ موومنٹ مسترد کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چور اور چوکیدار میں یہی فرق ہے۔