کرونا سے نشتر میں مزید ایک مریض جاں بحق‘ سول جج بھی مبتلا
ملتان (سپیشل رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 01 مزید مریض جاں بحق،تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد نے بتایا کہ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج 30 سالہ نذیراں بی بی نے گذشتہ روز دم توڑ دیا یوں یکم اپریل 2020 سے انیس جنوری 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 400 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 41ہو گئی ہے جن میں سے 23 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج 17 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 04 مریضوں کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 29 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 3 ہزار 890 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 458 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔جبکہ کرونا وائرس کی دوسری خطرناک لہر سے ضلع کچہری ملتان کے ججز بھی محفوظ نہ رہے۔ سول جج راؤ عبدالواجد، ایڈیشنل سیشن جج ملتان محمد حسین کے بعد سول جج عامر منظور بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔وائرس کی لپیٹ میں آنیوالے فاضل جج ضلع کچہری ملتان میں فرائض انجام دے رہے تھے۔ جج کو قرنطینہ رہنے کی ہدایت کردی گئی، جبکہ انکی عدالت کو تاحکم ثانی سیل کر دیا گیا ہے۔