قاتلانہ حملے اور ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف اکبر روڈ کے تاجروں کا مظاہرہ
ملتان ( کرائم رپورٹر‘ نیوز رپورٹر ) اکبر روڑ کی کاروباری شخصیت حاجی غلام عباس جوئیہ کے بیٹے پر ہونے والے قاتلانہ حملہ اور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے چوک شہیداں چوک پر تاجر رہنماوں کی قیادت میں روڑ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔حاجی غلام عباس جوئیہ ،ادریس بٹ ،چیرمین رانا نعیم ، شیخ اقبال ، جگنو، شکور احمد صدر لوہا مارکیٹ، خواجہ یاسر ودیگر نے سڑک پر ٹائر جلاکر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ عادل عباس جوئیہ پر تھانہ جلیل آباد کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے قاتلانہ حملہ کرکے شدید زخمی کردیا گیا جو زندگی اور موت کی کشمکش میں زیر علاج ہے دوری طرف ملزمان کی۔ عدم گرفتاری پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، پولیس نے کاغذی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرکے حاجی غلام عباس کے اہل خانہ کو جھوٹی تسلیاں دے رہی ہے ،م تاجر برادری نے مزید کہا کہ پولیس تاجر برادری پر آئے روز ہونے والوں حملوں کے حوالے سے لائحہ عمل بناکر جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ،احتجاج ختم کروانے کے لئے پولیس نے مظاہرین کو ملزمان کی تین دن کے اندر گرفتاری کی یقین دھانی کرائی جس کے بعد مظاہرین پر امن طریقے سے منتشر ہوگئے۔