ڈاکٹر ادیب رضوی سے مریضوں کی اپیل
کراچی (نیوزرپورٹر)ایس آئی یو ٹی (SIUT)دیوان فاروق بلڈنگ میں ڈائیلس ریسپشن پر صبح کی شفٹ میں تعینات (MSO) اسٹاف کی جانب سے ڈیوٹی پر دیر سے آنے کی وجہ سے ڈائیلس کے لیے آنے والے مریضوں کو کارڈ جمع کرنے اور معلومات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ مریضوں نے ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں۔