چین کے وسطی علاقہ میں سمارٹ سیٹلائٹ کی تیاری کا عمل فعال ہوگیا
ووہان(شِنہوا)چین ایرواسپیس سائنس اور صنعتی کارپوریشن لمیٹڈ کے ایک ذیلی ادارہ کے منتظم نے بتایا ہے کہ چین کے وسطی شہر ووہان میں ایک سمارٹ پروڈکشن لائن جو ہرسال 240 چھوٹے مصنوعی سیارے تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے کو فعال کردیا گیا ہے۔منصوبے کے ڈیزائنرز میں سے ایک،لیوفنگ نے کہا کہ نئی لائن 40 فیصد سے زیادہ اوسطا تیاری کی کارکردگی کو بہتر بنا سکتی ہے،کیونکہ یہ دستی مشقت کی بجائے مشینوں کے ذریعہ سیٹلائٹ کی تیاری کے بہت سے اہم اقدامات کے قابل بناتی ہے۔ یہ لائن صوبہ ہوبے میں ووہان کے قومی ایرواسپیس صنعتی اڈے میں مصنوعی سیارہ صنعتی پارک میں قائم ہوئی تھی۔ ایک مرتبہ مکمل ہونے کے بعد، 28.4 ہیکٹر صنعتی پارک خلائی مصنوعات کی تحقیق اور نشوونما کے لئے استعمال کیا جائے گا،جس میں مصنوعی سیارہ انٹرنیٹ اور مائیکرو کرافٹ شامل ہیں، اور خلائی نگرانی،ڈیٹا پر اسیسنگ اور کارروائیوں کے لئے معاونت فراہم کرے گا۔