براڈ شیٹ معاملہ کی تحقیقات کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم کمیٹی 2002ء سے 2018ء تک براڈ شیٹ کے ساتھ معاہدے کا جائزہ لے کر رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی۔ فائدہ حاصل کرنے والوں کو بے نقاب کرے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ’’براڈ شیٹ تو 20 سال پہلے کے اثاثوں کی تحقیقات کر رہی تھی ، گزشتہ 10 سال کا حساب تو ابھی ہونا ہے۔‘‘ بلاامتیاز اور کڑے احتساب کے دعوئوں اور کرپشن فری پاکستان کے نعروں کا تقاضا ہے کہ براڈ شٹ کے حوالے سے شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے اور تحقیقات کا دائرہ بھی وسیع ہونا چاہئے جو ماضی کی تمام حکومتوں پر محیط ہو۔ پھر جو بھی قصوروار ہو اس کو کڑی سزا دی جائے۔ قوم اس حوالے سے ’’دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے ‘‘ کی شدت سے منتظر ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024