لاہور، سرگودھا ، بہاولپور، جھنگ اور ملتان سمیت 15 اضلاع کے ٹیوب ویلوں کا پانی آلودہ 346 نمونے حاصل کئے گئے۔ ریگولر مانیٹرنگ یا پانی کو صاف رکھنے کے لئے ماہرین بھرتی نہیں کئے گئے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ۔
آلودہ پانی کی وجہ سے شہری طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ جس پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے انہیں ان بیماریوں سے محفوظ رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔ سابقہ حکومتوں کے ادوار میں بھی یہ مسئلہ صحت کے حوالے سے سرفہرست تھا مگر اس پر بھرپور توجہ نہیں دی گئی۔ آج بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ شہریوں کو پینے کے لئے صاف پانی فراہم کیا جائے۔ شہر ہوں یا دیہات وہاں کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ آلودہ پانی پینے کی وجہ سے ہمارے ملک میں دل ، معدہ ، جگر ، پھیپھڑوں اور جلد کے امراض میں خطرناک اضافہ ہو رہا ہے۔ امید ہے ہر صوبے کی حکومت اس رپورٹ کی روشنی میں پینے کے لئے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرے گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024